دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کی کونسل کے سترہویں اجلاس کا انعقاد

2018-10-12 20:09:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کی کونسل کا سترہواں  اجلاس بارہ تاریخ کو   تاجکستان کے صدر مقام دوشنبے میں منعقد ہوا۔تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم سمیت   دیگر اہم رہنماوں نے  بھی اجلاس میں شرکت کی۔
چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ   نے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں  سال جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ   چین کے شہر چھن تاو  میں منعقد ہوئی۔ جس میں  تنظیم کے رہنماوں نے  تنظیم کی  حقیقی  روح کو بروئے کار لانے اور دیگر اہم امور پر اتفاق رائے کرتے ہوئے  چھن تاو   اعلامیے پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ کوشش کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے مستقبل میں   تنظیم کے تعاون اور  ترقی کے بارے میں چھ نکاتی تجویز پیش کی جس میں  سیکیورٹی کے   شعبے میں تعاون کی مضبوطی، کثیرالطرفہ تجارتی تعاون کو تقویت دینا،توانائی کے سلسلے   میں بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانا ، انٹر کنییکشن  تیز تر کرنا ، جدت اور    تخلیقات پر زور دینا اور  ثقافی تبادلے میں اضافہ کرنا شامل ہیں۔  
اجلاس کے بعد   شرکا نے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور  باہمی تعاون کے متعدد معاہدوں کی   دستاویزات کی منظوری دی۔

شیئر

Related stories