چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ اور روسی وزیر اعظم کی ملاقات

2018-10-12 20:17:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے بارہ تاریخ کی سہ پہر  کو دوشنبے میں روس کے وزیر   اعظم میدویدیو سے ملاقات کی ۔ملاقات میں لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین اور روس کے   تعلقات میں  تیزتر ترقی کو برقرار رکھا جارہا ہے ۔کچھ عرصے  قبل دونوں ممالک کے صدور   نے چوتھے مشرقی اقتصادی فورم کے دوران ایک کامیاب ملاقات کی تھی ۔چین  کی خواہش ہے   کہ روس کے ساتھ  جامع اسٹریٹیجک رابطوں کو مضبوط بنایا جائے ،  مفادات کی شراکت   داری کو فروغ دیا جائے اور دو طرفہ تعاون میں نئی قوت ڈالی جائے ۔ لی کھ   چھیانگ نے مزید کہا کہ فریقین کی مشترکہ کوششوں کے باعث  چین اور روس کے دو طرفہ   اقتصادی تعاون میں نمایاں پیش رفت  ہوئی ہے۔موجودہ پیچیدہ عالمی صورتحال میں چین  ، روس کے ساتھ تعاون کے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتا ہے نیز تعاون کے   امکانات میں اضافے  اور توانائی ،ٹیکنالوجی اور مالیاتی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا   ہے، چین چاہتا ہے کہ چین روس تعاون کو حقیقی معنوں میں   آگے بڑھایا جائے۔ میدویدیو   نے کہا کہ روس اور چین کے مابین  مختلف میدانوں میں  تعاون کو مستحکم طور پر آگے   بڑھایا جارہا ہے۔رواں سال دو طرفہ اقتصادی مالیت ایک کھرب امریکی ڈالرز سے تجاوز کر   جائے  گی۔توانائی کے شعبے میں مثبت تعاون جاری ہے۔

شیئر

Related stories