درآمدات کے لیے چین کی پہلی عالمی ایکسپو میں غیرملکی ادارے مثبت طور پر حصہ لے رہے ہیں

2018-10-19 16:33:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

درآمدات کے لیے چین کی پہلی عالمی ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔اندازے کے مطابق ڈیڑھ  لاکھ سے زیادہ ملکی و غیرملکی تاجر اس میں شرکت کریں گے۔ایکسپو میں شریک غیرملکی اداروں کے ذمہ داروں نے کہا کہ یہ ایکسپو چین کے کھلے پن کو فروغ دینے کا اہم اقدام ہے بلکہ پوری دنیا کے صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے ٹینیکی تبادلوں و تعاون کا ایک موقع ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ تقریباً ایک سو تیس ممالک یا علاقوں کے دو ہزار آٹھ سو صنعتی و کاروباری اداروں نے اس ایکسپو کی نمائش میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔ایکسپو میں الیکٹرانک مصنوعات،گھریلو بجلی مصنوعات ،،ملبوسات،موٹر گاڑیاں ، اسمارٹ مصنوعات ،خورات و زرعی پیداوار،طبی آلات اورادویات وغیرہ کی نمائشیں شامل ہونگی۔
 


شیئر

Related stories