چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی برطانوی وزیرا عظم ٹریسا مے سے ملاقات

2018-10-20 15:54:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی برطانوی وزیرا عظم ٹریسا مے سے ملاقات

چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی برطانوی وزیرا عظم ٹریسا مے سے ملاقات



مقامی وقت کے مطابق، انیس تاریخ کو چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے برسلز میں برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں چین اور برطانیہ کے درمیان وزرائے اعظم کی سالانہ کانفرنس سے دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آ غا ز ہو گیاہے۔ جس نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی ٹھوس تعاون کے لئے نئی قوت فراہم کی ۔دونوں ممالک نے خاص طور پر اسٹاک مارکیٹ کے شعبے میں رابطوں کے حوالے  سےاتفاق رائے حاصل کیا۔ چین برطانیہ کے ساتھ  احترام ،مساوی سلوک اور باہمی اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ جس سے دو طرفہ تعاون کےمزید فروغ  کے لئے عمدہ ما حول فراہم ہو گا۔چین کھلے پن کو مزید فروغ دے گا اور مالیات اور سروس کی صنعت کی مارکیٹ میں داخلے کے لئے  مزید سہولتیں فراہم کرے گا۔  چین برطا نیہ کا چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی خو اہش پربرطانیہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ادھر  ٹریسا مے نے کہا کہ برطانیہ چین کو عالمی ساتھی کے تعلقات کا ایک اہم حصہ قرار دیتا ہے۔ برطانیہ چین کے ساتھ  مختلف نظاموں کے ذریعے اقتصادی و تجارتی تعلقات کی پائیدار اور صحتمندانہ ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔اس کے علاوہ چینی وزیر اعظم نے اٹلی اور 
یو نا ن کے و زرا ئے اعظم اور یو رپی کمیشن کے  چیر مین سے بھی ملا قا ت کی۔


شیئر

Related stories