اہم اقتصادی و مالیاتی مسائل پر چین کے نائب وزیر اعظم کا اظہا ر خیا ل

2018-10-20 16:03:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  

 اہم اقتصادی و مالیاتی مسائل پر چین کے نائب وزیر اعظم کا اظہا ر خیا ل

اہم اقتصادی و مالیاتی مسائل پر چین کے نائب وزیر اعظم کا اظہا ر خیا ل


چین کے نائب وزیر اعظم لیو حہ نے انیس تاریخ کو چین کے تین اہم تریں میڈیا گروپس سے بات کرتے ہوئے چین کی اسٹاک مارکیٹ ، نجی کاروباری اداروں کی ترقی ، اقتصادی و مالیاتی صورتحال اور صنعتی ڈھا نچے میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم مسائل پر خیالات کا اظہار کیا ۔ 
لیو حہ نے واضح کیاکہ حال ہی میں چین کی اسٹاک مارکیٹ میں سست روئی اور کمی آئی ہے ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں ، سرکاری بینکوں کےشرح سود میں اضافے ، معیشت کی ساخت میں تبدیلی اور منڈی کی توقعات  سے سرمایہ کاری کے عمل پر اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسٹاک ما رکیٹ کی مستحکم ترقی کو اہمیت دیتی ہے اور حال ہی میں منڈی کے استحکام ،  منڈی کے بنیادی نظام میں اصلاحات، قومی ملکیت ونجی اداروں کی ترقی   اور  کھلے پن کے حوالے سے سلسلہ وار نئے اقدامات اختیار کئَے گئےہیں ۔ 
لیو حہ نے مزید کہا کہ انہوں نے درمیانے اور چھوٹے صنعتی و کاروباری اداروں کو  درپیش مالی مسائل کے بارے میں کا فی نمائندوں کے خیالات سنے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی معیشت کی ترقی کی حوصلہ افزاِئی کی جا ئیگی۔  انہوں یقین دلایا  کہ مستقبل میں نجی اداروں کے لئے قرضہ لینے سمیت دیگر مالی مسائل کو منصفانہ بنیاد پر حل کیا جائے گا ۔ 
موجودہ اقتصادی و مالیاتی صورتحال اور صنعتی ڈھانچے میں تبدیلی کے حواے سے انہوں نے اقتصادی ڈیٹا ، بین الاقوامی جائزے اور مالیاتی کا رکردگی سمیت دیگر پہلووں کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین کو مستحکم ترقی ، ڈھانچے کی ترتیب نو اور خطرے کی روک تھام کے مابین تعلق سے اچھی طرح نمٹنا ہے۔ علاوہ ازیں نجی معیشت کی ترقی کی حمایت کی جائے گی اور قومی ملکیت کی معیشت میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی ۔ 


شیئر

Related stories