چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات

2018-10-20 16:43:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات


مقامی وقت کے مطابق، انیس تاریخ کی صبح چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے برسلز میں ایشیا یورپ سمٹ کے دوران جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی۔ 
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین اور جرمنی دنیا کی اہم معیشتیں ،بڑے اوربااثر ممالک ہیں۔ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر، چین جرمنی کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ کرنا، اعلی سطحی تبادلوں کو فروغ دینا، باہمی مفادات کی بنیاد پر کھلے پن کو مزید مضبوط بنانا اور ٹھوس تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ جرمن کمپنیاں  بی اے ایس ایف اور بی ایم ڈبلیو  سمیت متعددکمپنیاں چین میں کھلے پن کو فروغ دینے کے نئے دور میں سب سے پہلے فائدہ لینے والی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ جرمنی چینی کمپنیوں کو بھی عمدہ تجارتی ماحول فراہم کرے گا۔ چین جرمنی کے ساتھ  مل کر عالمی کثیرالجہتی نظام کےتحفظ کیلئے تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے۔ 
ادھر  انجیلا مرکل نے کہا کہ جرمنی اور چین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور دونو ں کے درمیان تعاون اچھی طرح جاری ہے۔ جرمنی چین کے ساتھ ٹھوس تعاون کو فروغ اوردونوں حکومتوں کے درمیان صلاح و مشورے کے نتائج پر عمل درآمد کرنا چاہتا ہے۔ اس وقت یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ جرمنی چین کے ساتھ کثیرالجہت پسندی اور اصولوں کی بنیاد پر بین الاقوامی قوا ئدضوابط کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔


شیئر

Related stories