روس کے وزیر دفاع سے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی ملاقات

2018-10-20 16:44:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

روس کے وزیر دفاع سے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی ملاقات

روس کے وزیر دفاع سے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی ملاقات


چین کے صدر  مملکت شی جن پھنگ نے انیس تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں  چین  کےدورے پر آئے ہوئے روس کے وزیر دفاع سرگئے شوئگو  سے ملاقات کی ۔ 
اس موقع پر صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ روان سال چین اور روس کے تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں اور باہمی سیاسی اعتماد اعلی معیار تک پہنچا ہے۔ گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران انہوں نے روسی صدر پوٹن کے ساتھ تین  ملاقاتیں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں  اور عالمی معاملات پر تعاون قریب تر ہوتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون  شراکت داری کے تعلقات کے فروغ کے لئے بھر پور کوشش کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس سے فائدہ حاصل کر سکیں ۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین روس فوجی تعلقات دونوں ممالک کے  تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے ۔ حالیہ برسوں میں دونوں افواج نے مشترکہ مشقوں ، حقیقی جنگ کی حامل تربیت اور فوجی مقابلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھا یا ہے جس کے بہت زیادہ مثبت نتائج حاصل ہوئے جو دونوں کے لئے فائدہ مند ہے ۔ 
اس موقع پر شوئگو نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پوٹن کی تزویراتی رہنمائی دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کی اہم بنیاد ہے ۔ روس چین کے ساتھ اپنے فوجی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ چین کے ساتھ مل کر مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوشش کرے  ۔ 


شیئر

Related stories