چینی عوام نے اپنے ملک کی صورتحال اور تاریخی حقائق کے مطابق اپنی ترقی کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ

2018-10-22 11:10:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی عوام نے اپنے ملک کی صورتحال اور تاریخی حقائق کے مطابق  اپنی ترقی کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ

چینی عوام نے اپنے ملک کی صورتحال اور تاریخی حقائق کے مطابق  اپنی ترقی کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ


کہانیاں سنانا ممتاز سیاستدانوں اور مفکروں کی مشترکہ خصوصیت ہے ۔چین کے  رہنماشی جن پھنگ بھی کہانیاں سنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔آج سے سی آر آئی  "شی جن پھنگ کی جانب سے کہانیاں" کے عنوان سے ایک نیا سلسلہ شروع  کرے گا۔
چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے حوالے سے اکتوبر دو ہزار پندرہ میں برطانیہ کے دورے کے دوران چینی صدر نے لندن میں ایک تقریر  کے دوران فرمایا تھا :"چینی عوام نے تاریخ کی مناسبت سے  ایک راستے کا انتخاب کیا ہے۔راستہ نصیب کا تعین کرتا ہے۔ایک ملک ، ایک قوم ، صرف اپنے مطابق راستے کی تلاش میں کامیاب ہو کر اپنی ترقی کے ہدف کو پورا کر سکے گی۔ اصلاحات اور کھلے پن کے سینتیس برسوں میں چینی معیشت کی اوسطاً سالانہ شرح اضافہ تقریباً دس فیصد تک جا پہنچی اور چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکی۔ساٹھ کروڑ سے زیادہ آبادی غربت سے آزاد ہو چکی ہے اور فی کس جی  ڈی پی سات ہزار  امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔دیگر عشروں میں چین نے ترقی یافتہ ممالک کے کئ سو سالوں کے ترقیاتی مرحلے کو طے کیا ہے۔جس سے یہ مراد ہے کہ چینی عوام درست راستے پر ہیں۔ "
جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی عوام نے آئینی بادشاہت ،پارلیمانی نظام،صدارتی نظام کے ناکام تجربات کے بعد آخرکار سوشلزم کے راستے کا انتخاب کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایک ایسا ترقیاتی راستہ نہیں ہے جو تمام ممالک کے لیے مناسب ہو۔ صرف ایسا ترقیاتی راستہ سب سے زیادہ قابل عمل ہے جو عوام کو مسلسل فلاح و بہبود دلا سکتا ہے۔ 


شیئر

Related stories