دوا ساز ادارے ہوف مان لا روشے کی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے انعقاد پر خراج تحسین

2018-10-22 11:11:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دواساز ادارے ہوف مان لا روشے لمیٹڈ کے سربراہ  کرسٹوف فرانز نے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے انعقاد  پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پہلی چائنہ امپورٹ ایکسپو چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ اس ایکسپو میں دنیا بھر کے معروف کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں اپنی ادویات کے لئے مشہور ادارے ہاف مان لاروشے کے سربراہ نے ہمارے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹ ایکسپو کا انعقاد بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے اہم اقدام ہے۔ان کی کمپنی اس ایکسپو کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی تحفظ پسندی کے پیش نظر دو ہزار آٹھ سو سے زائد کاروباری ادارے چین میں منعقد ہونے والے اس امپورٹ ایکسپو میں شریک ہوں گے۔یہ بہت متاثر کن ہے۔
حالیہ چند برسوں میں چینی اقتصادی ڈھانچے کی تبدیلی اور بہتری کے دباؤ کے سامنے چین میں اقتصادی ترقی کی رفتار میں کچھ ٹھہراؤ آیا ہے۔کرسٹوف فرانز نے کہا کہ ان کی کمپنی سنہ 1926 سے چین میں کاروبار کر رہی ہےاور وہ مستقبل میں چین کی مزید ترقی کے لئے پرامید ہیں۔


شیئر

Related stories