ماحول دوست شہر شیا مین کی کہانی چینی صدر شی جن پھنگ کی زبانی

2018-10-25 11:00:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ماحول دوست شہر شیا مین کی کہانی چینی صدر شی جن پھنگ کی زبانی

ماحول دوست شہر شیا مین کی کہانی چینی صدر شی جن پھنگ کی زبانی

شیا مین شہر چین کے سب سے پہلے قائم ہونے والے چار خصوصی اقتصادی علاقوں میں شامل ہے۔اس شہر کی ترقی چین کی اصلاحات و کھلے  پن کے عمل کی ایک عکاس ہے۔ستمبر دو ہزار سترہ میں برکس سمٹ اس ساحلی باغ میں منعقد ہوئی۔اس دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے شیا مین کے بارے میں بتایا کہ سن انیس سو پچاسی میں انہوں نے شیا مین میں کام شروع کیا۔اس وقت شیا مین میں اونچی اونچی عمارتیں بہت کم تھیں اور رات کو بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سےہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا تھا۔بتیس سال کے بعد یہاں زمین و آسمان جیسی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں ۔بڑی بڑی عمارتیں تعمیر ہوئیں اور یہاں کی راتیں اب شاندار روشنی سے چمکتی ہیں۔انیس سو پچاسی میں  خصوصی اقتصادی علاقے کے دائرے کو پورے شیا مین میں رائج کردیا گیا تھا۔اور آج یہ شہر جدت کا ایک شاہکار بن چکا ہے۔یہاں نئی صنعتوں کا تناسب ساٹھ فیصد سے زیادہ ہے۔صنعتی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ایک ماحول دوست اورخوبصورت شہر بھی ہے۔یہاں کے رہنے والوں کا ایک محاورہ ہے کہ جو محنت کرتے ہیں،وہ جیت لیتے ہیں۔یہ محنت ہی کی عظمت ہے جس کی مدد سےایک ارب تیس کروڑ چینی باشندوں نے بھی اپنی زندگی کو بہتر بنایا ہے۔
 

   


شیئر

Related stories