سری لنکا میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی پانچویں سالگرہ کے دوستی فورم کا انعقاد

2018-10-25 16:07:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس تاریخ کو سری لنکا اور چین  کےسماجی و ثقافتی  تعاون کی ایسوسی ایشن اور بیرونی ممالک کے ساتھ  چینی عوام کی دوستانہ  ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام  "دی بیلٹ اینڈروڈ" کی پانچویں سالگرہ کا دوستی فورم سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں  منعقد ہوا۔چین، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور مالدیپ کے سیکڑوں مہمانوں نے مذکورہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی.
 اس افتتاحی تقریب میں سری لنکا  کی پارلیمنٹ کے اسپیکر  کارو جے سوریا  نے اپنی تقریر میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو پیش کیے جانے کی پانچویں  سالگرہ کی مبارک باد دی ۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات طویل عرصے تک جاری رہیں گے. سری لنکا قدیم زمانے میں سمندری سلک روٹ کا مرکز رہا . اب  دونوں ممالک  "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں متعددشعبوں میں  تعاون  کر رہے ہیں اور امید ہے کہ  مستقبل میں چین اور سری لنکا  کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے عوام کے لیے مفادات لائے گا.
بنگلہ دیش-چین ثقافتی اقتصادی مرکز کی نائب چیئرمین امینہ خان نے کہا کہ "دی بیلٹ اینڈروڈ"انیشیٹو سے بنگلہ دیش کو بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں نئی پیش رفت ملی ہے،بنگلہ دیشی مصنوعات کو  بین الاقوامی مارکیٹ میں لا گیا،اور  بنگلہ دیش کی معاشی ترقی کے لیے مزید اُمید پیدا ہوئی ہے  . 

شیئر

Related stories