چین کی اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی کا نیا آغاز : سی آر آئی کا تبصرہ
چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں چین کی اصلاحات اور کھلےپن کے ہراول علاقے صوبہ گوانگ دونگ کا دورہ کیا اس دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ چین اصلاحات و کھلے پن کو مزید آگے بڑھائے گا اور مزید بڑے کرشمات دکھائے گا۔
اس وقت یک طرفہ رویے، تحفظ پسندی اور تجارتی تصادم کی وجہ سے دنیا کو مزید خطرے کا سامنا ہے۔ترقی کے عمل میں درپیش مشکلات کے بارے میں چینی صدر نے اپنے دورہ گوانگ دونگ کے دوران چار پہلوؤں سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین کو جدت کاری کی صلاحیت کو مضبوط بنانا چاہیئے۔دوسری یہ ہے کہ مشین سازی کے شعبے میں ڈیجیٹل ،انٹرنیٹ اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا جائے گا۔اس کے علاوہ آزاد تجارتی علاقے اور گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر کے ذریعے چین کے کھلے پن کو نئی بلندی تک پہنچایا جائےگا۔آخر کار انہوں نے زور دیا کہ ترقی کے عمل میں توازن اور ہم آہنگی کو زیادہ اہمیت دی جانی چاہیئے۔
عالمی بینک کے ایک اندازے کے مطابق دو ہزار سترہ میں عالمی اقتصادی ترقی میں چین کی خدمات چونتیس فیصد رہی ہیں۔چین میں اصلاحات اور کھلے پن پر عمل درآمد کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ گوانگ دونگ سے یہ اشارہ مل رہا ہے کہ اس غیریقینی دنیا میں چین حقیقی طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دیتا رہے گا۔