​چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا دیگر ممالک کے رہنماوں کے ساتھ ایکسپو کا دورہ

2018-11-05 19:29:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پانچ نومبر کو پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں  شریک غیر ملکی رہنماوں کے ساتھ قومی تجارتی و  سرمایہ کاری کی جامع نمائش کا دورہ کیا ۔ انہوں نے بالتریب ہنگری، مصر، برطانیہ، جمہوریہ چیک ، کینیا، ایل سلواڈور، ڈومینیکا، لاوس، جارجیا، ویت نام، پاکستان، روس اور دیگر ممالک کے نمائشی اسٹالز  کا دورہ کیا ۔ پاکستان کے اسٹال میں انہوں نے چین پاک اقتصادی راہ داری کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ چین کے اسٹال  کا موضوع ہے " تخلیق ، اشتراک ،ماحول دوست  ، کھلے پن اور مشترکہ مفادات "۔  اسٹال میں نمائش کردہ  اشیا سے چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کے بعد حاصل کردہ کامیابیوں اور دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  سے دنیا کے مختلف ممالک کے لئے فراہم کردہ  نئے مواقع کا اظہار کیا گیا ۔ بیرونی ممالک کے رہنماوں نے چین کی موجودہ ایکسپو میں مختلف ممالک کی شمولیت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور چین کی ترقی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
قومی تجارتی اور سرمایہ کاری کی جامع نمائش پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا ایک اہم حصہ ہے جس میں بیاسی ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں نے اکہتر اسٹالز قائم کیے ہیں  ۔ 

شیئر

Related stories