چینی صدر شی جن پھنگ کے خطاب پرمختلف ممالک کے سیاسی اور تجارتی حلقوں کے نمائندوں کی جانب سے مثبت تبصرہ

2018-11-06 11:16:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا افتتاح پانچ تاریخ کو شنگھائی میں ہوا۔چینی صدر شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھلے پن کو مزید توسیع دینے کے حوالے سے چین کے متعلقہ اقدامات  پر روشنی ڈالی۔جس پر موجودہ ایکسپو میں شریک مختلف ممالک کے سیاسی اور تجارتی حلقوں کے نمائندوں نے مثبت تبصرہ کیا ۔ان کے خیال میں شی جن پھنگ کے خطاب میں چین کی جانب سے اصلاحات اور کھلے پن کے راستے پر قائم رہتے ہوئے مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے کوشش کا اظہار کیا گیاہے۔
فرانس کے سابق وزیر اعظم  جیں فیری رافا رن نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے خطاب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین چینی خصوصیات کی حامل راستے پر قائم رہتے ہوئے،کثیرالجہت  پسندی اور عالمی تعاون کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا اور انسانیت کے ہم نصب معاشرے کو مسلسل فروغ دے گا۔ اور یہ بات انتہائی  اہم ہے۔

شیئر

Related stories