عالمی مالیاتی میڈیا اورتھینک ٹھینک فورم کا شانگھائی میں آغا ز

2018-11-06 11:34:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی مالیاتی میڈیا اورتھینک ٹھینک  فورم کا شانگھائی میں آغا ز

عالمی مالیاتی میڈیا اورتھینک ٹھینک  فورم کا شانگھائی میں آغا ز

عالمی مالیاتی میڈیا اورتھینک ٹھینک  فورم کا شانگھائی میں آغا ز

ہونگ چھاو نامی بین الاقوامی مالیاتی میڈیا اور تھینک ٹھینک کا فورم  پانچ تاریخ کو شانگھائی میں شروع ہوا۔شرکا نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا  کہ معیشت کی عالمگیریت کے تناظر میں میڈیا اور تھینک ٹھینک منصفانہ اور کھلے بین الاقوامی اقتصادی نظم و نسق  کی تعمیر کے سلسلے میں زیادہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کھلی عالمی معیشت اور میڈیا موجود ہ فورم کا موضوع ہے۔بلوم برگ نیوز ایجنسی کے جنرل ایڈیٹر جانگ میکلتویت نے  کہا کہ عالمگیرت کا رجحان  وقت کا دھارا ہے جس کو نہیں روکا جا سکتا ۔اس کے ساتھ ساتھ تحفظ پسندی اور  تجارتی کش مکش سمیت چیلنجز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ کھلی معیشت کے عمل میں میڈیا کا رول دن بدن اہم ہوتا جا رہا ہے۔اس بارے میں عالمی برادری کے ساتھ چین کے رابطے اور تبادلے بخیر و خوبی جاری ہیں۔
چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شونگ نے اجلاس میں کہا کہ میڈیا پر معیشت کی عالمگیریت کو فروغ دینے اور آگاہی دینے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔تاکہ دنیا میں صف آرائی کی بجائے تعاون اور مفاہمت کو مضبوط کیا جائے اور عالمی معیشت کی صحت مندانہ ترقی کو آگے بڑھایا جا ئے۔

شیئر

Related stories