لی کھہ چھیانگ اور اہم عالمی اقتصادی و مالیاتی اداروں کے اعلی عہدیداروں کی صحافیوں سے ملاقات

2018-11-07 11:02:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لی کھہ چھیانگ اور اہم عالمی اقتصادی و مالیاتی اداروں کے اعلی عہدیداروں کی صحافیوں سے ملاقات

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چھ تاریخ کی شام کو عالمی بینک کے سربراہ جم   یانگ ،عالمی مالیاتی فنڈ کے چیرمین کرسٹین لگا رڈ ، عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر   جنرل رابرٹو ازویڈہ ، اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے سیکریٹی جنرل اینجل   گوریا ، مالیاتی استحکام کی کونسل کے چیرمین مارک کارنے اور انٹرنیشنل لیبر   آرگنائزیشن کی نائب ڈائریکٹر جنرل ڈیبورا گرین فیلڈ کے ساتھ تیسری ون پلس سکس گول   میز کانفرنس کے بعد صحافیوں سے مشترکہ طور پر ملاقات کی۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا   کہ ہم نے چین اور دنیا کی معیشت میں کھلے پن کیلئے تعاون کے ذریعے مشترکہ   مفادات کے حصول کے موضوع پر مخلص اور موثر بات چیت کی ۔مختلف فریقوں نے اتفاق کیا   کہ اس وقت عالمی معیشت مجموعی طور پر بحال ہورہی ہے،لیکن اس  دوران ٰغیریقینی  کی   کیفیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ مختلف فریقوں کو کثیرالطرفہ پسندی اور آزاد تجارت کا   غیر متزلزل طور پر تحفظ کرنا چاہیئے اور انسانی تہذیب کی مسلسل ترقی کو آگے بڑھانا   چاہیئے۔موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لیے باہمی احترام ،برابری اور باہمی مفادات کے   اصولوں کے مطابق بات چیت ،مشاورت اور رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیئے اور مذاکرات کے   ذریعے مسائل کوحل کرناچاہیئے۔عالمی برادری اور مارکیٹ میں مثبت اشارے بھیجنے چاہییں   اور عالمی اقتصادی بحالی کے عمل اور عالمی امن و استحکام کی ترقی کا مشترکہ طور پر   تحفظ کرنا چاہیئے۔
اس کے علاوہ لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ ہم نے چین کی معیشت   اوراصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی ،چین کی معیشت اور دنیا کی معیشت کے گہرےملاپ کے   حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس پالیسیاں   بھی ہیں اور قدامات بھی ۔بہت بڑی مارکیٹ اور  نمایاں انسانی وسائل بھی ۔جن کے   ذریعے معیشت کی پائیدار ترقی کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

شیئر

Related stories