چینی صدر نے شنگھائی کے دورے میں اصلاحات و کھلے پن کے لیے اپنے عزم و اعتماد پر زور دیا

2018-11-07 19:20:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر نے شنگھائی کے دورے میں اصلاحات و کھلے پن کے لیے اپنے عزم و اعتماد  پر زور دیا

چینی صدر نے شنگھائی کے دورے میں اصلاحات و کھلے پن کے لیے اپنے عزم و اعتماد  پر زور دیا

چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں شنگھائی کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے اصلاحات و کھلےپن کے فروغ کے لیے اپنے عزم اور اعتماد ،سپلائی سائڈ ساختی اصلاحات کے ذریعے جدید اقتصادی نظام کی تعمیر اور شہروں کی کلیدی مسابقتی صلاحیت کو بلند کرنے پر زور دیا۔
چھ سے سات تاریخ تک جناب شی نے پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے متعلق سرگرمیوں میں شرکت کے بعد شنگھائی کے صنعتی و کاروباری اداروں ، ضلعوں،انتظامی مراکز اور جدید اعلی سائنسی پارکس کا دورہ کیا ۔ انہوں نےموجودہ اقتصادی صورتحال ،سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت کاری اورشہر کے انتظام کے حوالے سےمعلومات کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔

چینی صدر شی جن پھنگ ، جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ،نے اس دوران شنگھائی کی بلند ترین عمارت ،شنگھائی اعلی جدید سائنس و ٹیکنالوجی علاقہ چانگ جیانگ کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے شنگھائی شہر کےہونگ کھو ضلع میں مقامی شہریوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال پر بھی زور دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے کوڑا ٹھکانے لگانے والے ایک ادارے کا بھی دورہ کیا اور یہاں انہوں نے کوڑے کو مختلف اقسام میں تقسیم کرنے پر توجہ دینے کو کہا ۔


شیئر

Related stories