پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں علمی اثاثوں کے تحفظ پر زور

2018-11-08 11:44:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں علمی اثاثوں کے تحفظ پر زور

پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں علمی اثاثوں کے تحفظ پر زور

پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں علمی اثاثوں کے تحفظ پر زور

پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں علمی اثاثوں کے تحفظ پر زور

پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں علمی اثاثوں کے تحفظ پر زور

پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں علمی اثاثوں کے تحفظ پر زور

پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں کل ایک سو سے زائد نئی ٹیکنالوجی اور نئی مصنوعات متعارف کی گئی ہیں۔مختلف تحقیقاتی اداروں اور کاروباری اداروں نے اپنی کلیدی ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات کو موجودہ ایکسپو میں متعارف کرایا ۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ چین میں نہایت بڑی مارکیٹ موجود ہے، اور دوسری وجہ یہ ہے کہ کئی سالوں کے لیے چین نے علمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے کوشش کی ہے اور اس سلسلے میں  نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
 عالمی علمی اثاثوں کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ  انوویشن انڈ یکس کے مطابق اس وقت چین بیس سرفہرست مما لک میں آگیا ہے۔تخلیقات چین کی اعلی معیارکی حامل ترقی کی اہم قوت بن گئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ چین نے دنیا بھر میں علمی اثاثوں کے تحفظ کےتقریباً تمام عالمی کنویشن میں حصہ لیا ہے۔ٹریڈ مارک رجسٹریشن کی ایپلی کیشنز کی تعداد مسلسل سولہ سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر آرہی ہیں۔ایجادی پیٹنٹ کی ایپلی کیشنز کی تعداد مسلسل سات سالوں سےدنیا میں پہلے نمبر پر آرہی ہیں۔حالیہ برسوں کے دوران چین میں حقوق املاک دانش کیلئےعدالتوں کی تشکیل کی گئی ہے۔رواں سال علمی اثاثوں کے قومی بیورو کی تشکیل نو کی جائے گی۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں آئینی لحاظ سے تخلیقات کی روح کے تحفظ کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔

شیئر

Related stories