چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایسکپو چین کی منڈی میں ترقی پزیر ملکوں کے داخلے کے لیے اچھا موقع ہے

2018-11-08 11:45:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے مشرقی شہر شانگھائی میں جاری پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایسکپو میں متعدد ترقی پزیر ممالک کے صنعتی و کاروباری ادارے شرکت کررہے ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ ایسکپو کے ذریعے انہیں  چین کی منڈی میں داخلہ ملےگا اور  چین کی اقتصادی ترقی میں ان کو بھی حصہ ملے گا ۔ اس حوالے سے ایکسپو میں شریک  نمائندے، غیرملکی  سیاستدان اور  دانشور پرامید ہیں۔

کولمبیا سے آنے والے تجارتی ادارے ایل ٹی سی کے مینیچر کابیل کانولا نے  نامہ نگار کو بتایا کہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ  نے کہا کہ چین اپنی منڈی کو زیادہ وسیع پیمانے پر کھولےگا۔یہ کولمبیاسمیت دیگر ترقی پزیر ممالک کےلیے خوش آئند ہے۔کولمبیا کی کافی اور خوراک اعلی معیار کی ہیں ۔اس ایکسپو کے ذریعے ہمیں چین کی منڈی کی مانگ کا پتہ چلاہے اور چینی منڈی میں داخلے کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوئی  ہیں۔
کوزی افریقہ سے اشیا درآمد کرنے والی ایک چینی کمپنی ہے۔ کمپنی کے مینیچر  لو زی فون نے بتایا کہ افریقی ملکوں کی مصنوعات اعلی معیار کی ہیں تاہم چینی لوگ  اس بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ہم چینی لوگوں کو یہ بتانا چاہتے  ہیں کہ افریقی مصنوعات بہت اچھے ہیں ۔  ہمیں یقین ہے کہ چین افریقی اشیا کے لیے بہت بڑی مارکیٹ ثابت ہوگی۔

شیئر

Related stories