چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور سابق امریکی سیکرٹری اسٹیٹ ہینری الفرڈ کسنجر کی ملاقات

2018-11-08 19:39:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے  آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں سابق امریکی سیکرٹری اسٹیٹ ہینری الفرڈ کسنجر  کے  ساتھ ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ ہینری کسنجر  چین کے پرانے دوست ہیں جنہوں نے چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے لیے تاریخی خدمات سرانجام دیں ،انہیں ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔اب عالمی  صورت حال میں بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں ،عالمی برادری کو چین امریکہ تعلقات ،ماضی کی طرح صحیح سمت پر گامزن رکھنے کی توقع ہے۔میں  نےاور  امریکی صدر ٹرمپ نے ارجنٹائن میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران مذاکرات پر اتفاق کیا ہے ، جہاں دونوں فریقین مشترکہ دلچسپی کے معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے .چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا ،امریکہ کو  چین کی طرف سے اپنی پسند  کے مطابق اختیار کیے جانے والے ترقی کے راستے اور  حقائق کا  احترام کرنا چاہیئے، اور چین کے ساتھ مل کر  چین امریکہ تعلقات  میں مثبت ترقی کا مشترکہ تحفظ کرنا چاہیے۔
 سابق امریکی سیکرٹری اسٹیٹ ہنری کسنجرنے کہا کہ موجودہ صورتحال میں چین امریکہ تعاون عالمی امن اور خوشحالی کے لئے بہت اہم ہے ۔امریکہ- چین تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اسٹرٹیجک نکتہ نظر کی ضرورت  ہے. امریکہ اور چین کو ایک دوسرے کو بہتر طور پرسمجھنے کے ساتھ ساتھ ، مضبوط اسٹرٹیجک تبادلوں اور مشترکہ مفادات کو بتدریج فروغ دیتے ہوئے اختلافات کو منظم انداز میں ختم  کرنا چاہیے،تاکہ دنیا کو  دکھایا جا سکے  کہ امریکہ اور چین کے مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں  زیادہ  ہیں.

شیئر

Related stories