چینی صدر شی جن پھنگ کی کیوبا کے صدر سے ملاقات

2018-11-08 19:43:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں چین کے  دورے پر آئے ہوئے کیوبا  کے صدر اور وزارتی کونسل کے چیئرمین دیاز کینل سے ملاقات کی۔
جناب شی نے دیاز کینل کے پہلے دورہ چین کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور کیوبا دونوں سوشلسٹ ممالک بھی ہیں اور اچھے دوست ،اچھےبھائی بھی ہیں۔چین  کیوبا کے ساتھ ماضی میں قائم کی گئی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور باہمی دوستی کے نئے باب کا آغاز کرنے کا خواہاں ہے۔فریقین کو باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے معیشت اور حکمرانی میں ایک دوسرے کی حمایت اور تعاون کرنا چاہیئے۔
چینی صدر نے کہا کہ چین سوشلزم کے راستے پر گامزن رہنے کے لیے کیوبا کی حمایت کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں کیوبا کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ کیوبا پہلی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین تک برآمدات کو بڑھا سکے گا۔
دیاز کینل نے کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما رول کاسٹرو  کی جانب سے جناب شی جن پھنگ کے لیےتہنیتی پیغام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کیوبا کے رہنماؤں کی نئی نسل چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔
دیاز کینل نے اسی دن چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر لی چان شو  سے بھی ملاقات کی۔

شیئر

Related stories