کیا ترقی پزیر ممالک کے کاروباری ادارے چینی مارکیٹ میں داخلے سے ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں گے؟

2018-11-09 11:21:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے شہر شنگھائی میں جاری ہے۔ ایکسپو میں شریک ایک سو تیس سے زائد ممالک کے تین ہزار سے زائد کاروباری اداروں میں نہ صرف امریکہ ،یورپی یونین اور جاپان سمیت ترقی یافتہ ممالک کی بڑی کمپنیاں شامل ہیں ،بلکہ ترقی پزیر ممالک سے تعلق رکھنے والی غیر معروف کمپنیاں بھی ۔ان کو امید ہے کہ ایکسپو کے پلیٹ فارم کے ذریعے چینی مارکیٹ کی وسعت میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے چین میں موجود ترقی کے مواقع سے فائدہ ملے گا۔لیکن سخت مسابقتی ماحول اور پختہ چینی مارکیٹ میں کیا وہ اپنےا ہداف پورا کرسکیں گےیا نہیں؟ اس حوالے سے ایکسپو میں شریک مختلف شخصیات نے جوابات دیے ہیں۔
مثا ل کے طور پرصوبہ یون نان چین میں درآمدی مصنوعات کی ایکسپو کا سب سے پہلے اہتمام کرنے والے صوبوں میں سے ایک ہے یہ صوبہ آسیان ممالک اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان قریبی تجارتی رابطے کو برقرار رکھتا ہے۔صوبہ یون نان کے محکمہ تجارت کے سربراہ نے کہا کہ آسیان ممالک اور جنوبی ایشیائی ممالک پھلوں  سے مالامال ہیں۔ ان ممالک کی زرعی مصنوعات اورپھل چینی مارکیٹ کے لیے سپلیمنٹ  کی حیثیت رکھتی ہے۔جس سے چین کے اندر صارفین کو تنوع ملے گا۔

شیئر

Related stories