پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں کاروبار کی مالیت ستاون ارب اسی کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے

2018-11-11 16:05:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پہلی چائنا انترنیشنل امپورٹ ایکسپو دس تاریخ کو چین کے شہر شنگھائی میں اختتام پزیر ہوئی ۔ ایک چینی عہدے دار کا کہنا ہے کہ پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں ایک سو  بہتر سے زائد ممالک ، علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی اور چار لاکھ سے زیادہ تجار اور کاروباری اداروں نے خریدوفروخت پر بات چیت کی۔ ایکسپو میں کاروباری حجم ستاون ارب تراسی کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ 
چین کے بین الاقوامی برآمدی بیورو کے نائب سربراہ سون چھنگ ہائی نے اسی دن کہا کہ تین ہزار چھ سو سے زائد کاروباری اداروں نے پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کی اور اس کے  نتائج مختلف پہلوؤں سے سامنے آئے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ ابتدائی اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ اس ایکسپو میں عالمی سطح یا چین میں نئی مصنوعات ، نئِی ٹیکنالوجی اور خدمات کی تعداد پانچ سو ستر سے زائد  ہے ۔ایک سال کی مدت تک دیکھا جائے تو پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں طے شدہ منصوبوں کی مالیت ستاون ارب تراسی کروڑ  امریکی ڈالرز  تک پہنچ جائے گی جبکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ  یہ مالیت چار ارب بہتر  کروڑ امریکی ڈالر تک جانے کی توقع ہے ۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  میں شرکت کے لئے اندراج کا آغاز بھی ہو گیا ہے ۔ تاحال دو سو سے زائدکاروباری اداروں نے دوسری ایکسپو میں شرکت کے معاہدوں پہ دستخط کیے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ دوسری ایکسپو  دو ہزار انیس میں پانچ تا دس نومبر تک منعقد ہو گی  ۔ 

شیئر

Related stories