بین الاقوامی برادری کی جانب سےپہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی پذیرائی

2018-11-11 16:47:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں چین کی سنہوا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے  بہت سے ممالک  کے ماہرین اور دانش وروں نے کہا کہ کھلے پن کی پالیسی اب چین کی خصوصیت بن چکی ہے ۔
 پاکستان اسلام آباد اسٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ کے محقق  جناب شیرباز  نے کہا کہ چین وسیع دنیا کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کوشش کر رہا ہے اور چینی مارکیٹ  کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے مزید کھولے گا. چائنا  انٹرنیشنل امپورٹ  ایکسپو  پاکستان جیسے ترقی پزیر  ممالک کے لئے عالمی معیشت میں شمولیت کے لئے ایک  اہم موقع فراہم کرتی ہے، جس سے  اصلاحات اور تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے. یہ  تمام ممالک کے لئے خوشحالی اور ترقی حاصل کرنے کا بہتریں  راستہ ہے.
امریکی کھن فاؤنڈیشن کے صدر رابرٹ کھن نے کہا کہ پہلی چائنا  انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  اعلی سطح پر وسعت کے نئے دور کو فروغ دینے کے لئے چین کے  مضبوط عزم کا مظاہرہ ہے ۔ چین نے عالمی برآمدکنندگان کے لئے ایک بڑی مارکیٹ  فراہم کی ہے.ان کو یقین ہے  کہ چین تجارت کو فروغ دینے کے لئے اعلی اور معیار ی پالیسیوں پر عمل درآمد کرے گا، سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولیات فراہم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرے گا  تاکہ تمام ممالک کے ساتھ  تعاون اور باہمی مفادات کی تکمیل کی جا سکے ۔  
علاوہ ازیں ملائیشیا، کمبوڈیا ،فلپائن، شام، تیونس، فرانس، برطانیہ اور  فن لینڈ سمیت دیگر  ممالک کے ماہرین  نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی چائنا  انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  دنیا بھر میں آزاد تجارت اور کثیر الطرفہ تجارت کے نظام کی حمایت اور تخلیق اور اشتراک کی حامل وسیع عالمی معیشت کی تعمیر   کے لئے  چین کے پختہ عزم کا اظہار ہے.

شیئر

Related stories