چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل درآمد کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں نمائش کا افتتاح
چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل درآمد کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں نمائش کا افتتاح
چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک نمائش افتتاح کردیا گیا ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب تیرہ تاریخ کو چین کے نیشنل میوزیم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن وانگ حو نینگ نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل درآمد کے بعد چالیس برسوں میں چینی قوم میں ایک بے مثال تبدیلی آئی ہے ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے اصلاحات کو مزید فروغ اور وسعت دینےکی پھر پور کوشش کی ہے ۔اس سلسلے میں اب تک چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کے نتیجے میں چین میں تاریخی تبدیلیاں آئی ہیں ۔جس سےیہ کہا جا سکتا ہے کہ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی نے چین کی تاریخ میں ایک نیا باب کھول دیا.
وانگ حو نینگ نے کہا کہ اس نمائش سے گزشتہ چالیس برسوں میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام کی طرف سے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ راستے کی تعمیر کے سلسلے میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دکھایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نئے دور میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے نئے زمانے میں چین کی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے خیالات پر عمل پیرا ہونا چاہیے تاکہ ہم مزید اعتماد اور مزید طاقتور اقدامات کے ذریعے چین کی اصلاحات اور کھلی پالیسی کو مزید گہرائیوں تک فروغ دے سکیں.