چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے نمائش کا دورہ

2018-11-13 19:49:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیرہ تاریخ کو چین میں اصلاحات اور اوپن  پالیسی کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ نمائش کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام نے اپنے ہاتھوں سے ملک اور قوم کی ترقی کا شاندار باب لکھا ہے۔ اس عرصے کے دوران چین میں زبردست تبدیلیاں آئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں چین کی ترقی کی عظیم منصوبہ بندی کی گئی اور ہم چین کی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریہ کی رہنمائی میں مرکزی کمیٹی کی پالیسیوں پر عمل پیرا  رہتے ہوئے اصلاحات اور اپنے دروازے کو مزید کھلونے کے لئے کوشش جاری رکھیں گے تاکہ چین کا مستقبل مزید روشن ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش کے ذریعے لوگوں کو بتایا جائےگا کہ اصلاحات ، اوپن  پالیسی  اور چین کا منتخب کردہ ترقیاتی راستہ بالکل درست ہے ۔ 

شیئر

Related stories