چینی وزیراعظم کی جامع علاقائی اقتصادی ساتھی کے تعلقات کے معاہدےکی دوسری سربراہی کانفرنس میں شرکت

2018-11-15 11:06:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزیراعظم کی جامع علاقائی اقتصادی ساتھی کے تعلقات کے معاہدےکی دوسری سربراہی کانفرنس میں شرکت

 چودہ نومبر  کو چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے سنگاپور میں جامع علاقائی اقتصادی ساتھی کے تعلقات کے معاہدے ،یعنی آر سی ای پی  پر منعقدہ  دوسری سربراہی کانفرنس میں شرکت کی۔ آسیان کے دس رکن ممالک کے رہنماوں سمیت  جنوبی کوریا، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انڈونیشیا کے رہنماوں نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔
لی کھہ چھیانگ نے کانفرنس میں کہا کہ ایک سال پہلے ہم نے منیلا میں آر سی ای پی کی پہلی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔اس وقت مذاکرات کلیدی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ۔ ہمیں اگلے سال آر سی ای پی  طے کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کرنی چاہئیے تاکہ تجارتی سرمایہ کاری کے لئے مزید سہولیتیں فراہم کی جاسکیں، علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دیا جاسکے اور خطے میں مختلف ممالک کے عوام ان سے فوری طور پر فائدہ اٹھاسکیں۔
کانفرنس میں شریک رہنماوں کا مشترکہ  خیال ہے کہ  فریقین  کو اصول و ضوابط کے مطابق آزادانہ تجارت کو فروغ دینا  چاہیے۔انہیں امید ہے کہ دو ہزار انیس میں آر سی ای پی  پر مذاکرات مکمل کرنے کے لئے فریقین بھر پور کوشش کریں گے۔

شیئر

Related stories