چین ۔ آسٹریلیا وزرائے اعظم کےمابین چھٹی سالانہ ملاقات کا انعقاد

2018-11-15 11:17:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین ۔ آسٹریلیا  وزرائے اعظم کےمابین چھٹی سالانہ ملاقات کا انعقاد

چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے چودہ نومبر کو سنگاپور میں مشرقی ایشیا تعاون کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے دوران،آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن کے ساتھ چین۔ آسٹریلیا وزرائے اعظم کی چھٹی سالانہ ملاقات کا اہتمام کیا۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے تعاون کے اہم ساتھی ہیں۔ یہ آسٹریلیا کی نئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان پہلی سالانہ ملاقات ہے، دونوں ممالک کے تعلقات میں مشکلات آنے کے بعد یہ وقت ملاقات کے لیے بے حداہم ہے۔ لی کھہ چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین ۔ آسٹریلیا  تعلقات کی ترقی کےتجربے سے یہ واضح ہو ا ہے کہ چین اور آسٹریلیا ایک دوسرے کو مواقع فراہم کرتے ہیں۔ چین آسٹریلیا کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت  دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ چین اپنی مارکیٹ میں آسٹریلیا کی عمدہ مصنوعات کے داخلے کا خیر مقدم کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ، چین آسٹریلیا کے ساتھ کثیرالجہت شعبہ جات   میں باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے، کثیرالجہت پسندی اور آزاد تجارت کی مشترکہ حمایت کرنے اور  علاقائی وعالمی استحکام و ترقی کے مشترکہ تحفظ  کی خواہش بھی رکھتا ہے ۔ 
آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا چین کی ترقی کو ایشیا پیسفک علاقے میں سب سے شاندار کامیابی قرار دیتا ہے۔ آسٹریلیا  ،پوری دنیا اور خطے میں چین کی جانب سے مثبت کردار ادا کیے جانے  کا خیر مقدم کرتا ہے۔ 
اسی دن، چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے سنگاپور کے صدر اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے بھی  الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ 

شیئر

Related stories