چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی تیرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ میں شرکت

2018-11-16 14:17:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی تیرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ میں شرکت

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پندرہ نومبر کو سنگاپور میں تیرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ میں شرکت کی۔ آسیان کے دس رکن ممالک سمیت روس اورجنوبی کوریا کے صدور، امریکہ کے نائب صدر ، جاپان ،بھارت ،آسٹریلیا اور  نیوزی لینڈ کے وزرائےاعظم  نے بھی اس سمٹ میں شرکت کی۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ آسیان سمٹ اپنے قیام کے تیرہ سالوں میں مشرقی ایشیا  میں بات چیت اور تعاون کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔ یہ سمٹ باہمی اعتماد میں اضافے، خطے میں امن و استحکام کے تحفظ اور علاقائی ترقی و خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اس وقت بین الاقوامی صورتحال میں عدم استحکام اور بےیقینی کے عناصر میں اضافہ ہورہا ہے،ہمیں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر  مشاورت کو مضبوط بنانے، باہمی کھلے پن کو فروغ دینے، مشرقی ایشیا میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہئیے۔
مشرقی ایشیا کے تعاون کے فروغ کے حوالے سے چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ تجاویز پیش کیں۔ پہلی یہ کہ کثیرالجہت پسندی پر قرار رکھی جائے۔ دوسری یہ کہ آزاد تجارت کا تحفظ کیا جائے۔ تیسری ،علاقائی اقتصادی انضمام کے عمل کو تیزتربنایا جائے۔ چوتھی ، خطے میں پائیدار ترقی  کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے اور  پانچویں تجویز یہ کہ سیاسی سلامتی کی بات چیت کو مضبوط بنایا جائے۔
اطلاعات کے مطابق سمٹ میں مشرقی ایشیائی سمٹ کے رہنماوں کی طرف سے آسیان اسمارٹ شہروں سے متعلق اعلامیہ سمیت دیگر  دستاویزات کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

شیئر

Related stories