لی کھہ چھیانگ اور روسی صدر کی ملاقات
2018-11-16 14:20:21
ملاقات میں لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین اور روس کے مابین جامع اسٹریٹیجک رابطے کے ساتھی کے تعلقات کو اعلی سطح پر برقرار رکھا جارہا ہے۔رواں سال دونوں صدور کے درمیان متعدد کامیاب ملاقاتیں ہوئیں اور نئے اتفاق رائے کا حصول بھی ہوا ۔ چین ،روس کے ساتھ تجارتی سرمایہ کاری ،توانائی ،تخلیقات اور مالیات سمیت دیگر شعبوں میں عمیق تعاون چاہتا ہے۔ایک دوسرے کی مارکیٹ میں داخلے کی پالیسی کو نرم کیا جائے گا، تجارتی سرمایہ کاری کو توسیع دی جائے گی، اور ہائی ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں پر عملدرآمد کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ چین اور روس کے درمیان تعاون سے دونوں ممالک کے عوام استفادہ کر سکیں۔