چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی پاپوا نیو گنی کے وزیراعظم پیٹراو نیل کے ساتھ بات چیت

2018-11-16 16:50:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کو پورٹ موورسبی میں  پاپوا نیو گنی کے وزیراعظم پیٹر او نیل کے ساتھ بات چیت کی۔دونوں ممالک کے رہنماؤں نےچین اور  پاپوا نیو گنی  کی روایتی دوستی کو مثبت انداز میں سراہا اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے نئے لائحہ عمل کی منصوبہ بندی کی ۔دونوں فریقوں نے چین اور پاپوا نیو گنی کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ  ترقی کے جامع اسٹریٹجک ساتھی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا.
شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اعلی درجے کے تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے، اور عملی تعاون سے شاندار نتائج حاصل کئے گئے ہیں. چین مضبوطی سے اپنے قومی حالات کے مطابق  ترقی کے راستے کے انتخاب کے لئے  پاپوا نیو گنی  کی حمایت کرتا ہے اور پاپوا نیو گنی کی ایک چین کی پالیسی کے احترام کی تعریف کرتا ہے. پیٹر اونیل نے کہا کہ پاپوا نیو گنی کی آبادی زیادہ نہیں ہے، لیکن پاپوا نیو گنی کے عوام چین کے  صدر مملکت شی جن پھنگ کی آمد پر بہت زیادہ خوش اور پرجوش ہیں۔
 پاپوا نیو گنی اپنی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے چین کی طویل المدتی اور گراں قدر حمایت پر چین کاشکریہ ادا کرتا ہے ۔ پاپوا نیو گنی "دی بیلٹ اینڈ روڈ" میں سرگرمی سے حصہ لے گا اور جلد از جلد  آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرے گا.


شیئر

Related stories