چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی پاپوا نیو گینی کے رہنماوں سے ملاقاتیں

2018-11-16 16:55:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کو  پورٹ مورسبی میں  پاپوا نیو گنی کے گورنر دادئی سے ملاقات کی. 
شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ خوبصورت پاپوا نیو گنی کا میرا پہلا دورہ ہے.اور  یہ کسی بھی چینی صدر مملکت کی طرف سے پاپوا نیو گنی کا پہلا دورہ ہے. سن انیس سو چھہتر میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہونےکے بعد سےچین اور پاپوا نیو گنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑی تیزی سے ترقی پارہا ہے۔جس نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ چینی صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین، پاپوا نیو گنی کےساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے  دو طرفہ تعلقات کو مزید آگےبڑھانے میں مدد ملے گی، دو طرفہ تبادلوں کو بڑھانے، عوام کے درمیان دوستانہ تبادلے کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے وسیع  پیمانے پر مفید تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی.
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کو پورٹ موورسبی میں  پاپوا نیو گنی کے وزیراعظم پیٹر او نیل کے ساتھ بات چیت کی۔دونوں ممالک کے رہنماؤں نےچین اور  پاپوا نیو گنی  کی روایتی دوستی کو مثبت انداز میں سراہا اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے نئے لائحہ عمل کی منصوبہ بندی کی ۔دونوں فریقوں نے چین اور پاپوا نیو گنی کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ  ترقی کے جامع اسٹریٹجک ساتھی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا.
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کو  پورٹ موورسبی میں پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم  پیٹر اونیل کے ساتھ چین کی امداد سے تعمیر کردہ بوتوکا سکول  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ 
اس موقع پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین او ر پاپوا نیو گنی کے درمیان ثقافت و تعلیم کے  شعبے میں تعاون مضبوط ہواہے ۔ بوتوکا سکول دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا بہترین ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی قوت ترقی کا پہلا ذریعہ ہے ۔ اور  چین کی جانب سے بوتوکا سکول کی تعمیر  کا مقصد پاپوا نیو گنی کے لئے باصلاحیت اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ با صلاحیت افراد پاپوا نیو گنی کی پائدار ترقی کے لئے  اہم کردار ادا کر سکیں گے ۔ چین چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود گہری دوستی اور دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لئے بھر پور کوشش کی جائے ۔ 

شیئر

Related stories