پانچ رکنی چینی وفد نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دور ہ چین کو انتہائی کامیاب قرار دیدیا

2018-11-16 19:07:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام  آباد (آئی این پی ) چینی دانشوروں اورسفارتی ماہرین پرمشتمل پانچ رکنی وفد نے وزیراعظم عمران خان کے چین کے حالیہ دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیاہے۔ یہ وفد آج کل پاکستان کے دورے پرہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں ابتدائی معلومات کے حصول کے لئے پاکستانی دانشوروں اوربین الاقوامی  تعلقات کے ماہرین اور مختلف وزارتوں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کررہا ہے۔ وفد کے ارکان نے وضاحت کی کہ دورے میں  دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لئے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پردستخط کئے گئے۔ وفد کے سربراہ چائناانسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے نائب صدر  رونگ اینگ نے پاکستانی اورچینی ذرائع ابلاغ پرزوردیاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں بعض ملکوں کی طرف سے منفی پروپیگنڈاکے خلاف مل کر کام کریں۔

 


شیئر

Related stories