بیجنگ کے نیشنل میوزیم میں جاری نمائش میں غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد میں شرکت

2018-11-20 10:36:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیجنگ کے نیشنل میوزیم میں جاری نمائش میں غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد میں شرکت

بیجنگ کے نیشنل میوزیم میں جاری نمائش میں غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد میں شرکت


بیجنگ کے نیشنل میوزیم میں چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے نمائش جاری ہے۔ چین میں تعینات مختلف ممالک کےسفارتکاروں، ماہرین اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے نمائندگان  سمیت ایک ہزار سے زیادہ غیر ملکی مہمانوں نے اس نمائش کا دورہ کیا۔ نمائش کا دورہ کرنے والے ان غیر ملکی مہمانوں کا کہنا تھا  کہ چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کے بعد ،چالیس برسوں میں چین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیابیاں اور ترقی نہایت متاثر کن ہے. شرکائے نمائش نے امید  ظاہر کی کہ اعلی سطحی تعاون کے ذریعے چین کی اس ترقی سے ان کے ممالک کے عوام بھی مستفید ہو سکتے ہیں.
چین میں پاکستان کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری راحیل طارق  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وہ چین کی نقل و حمل، ڈیجیٹل معیشت، اور  انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبہ جات میں ترقی سے بہت متاثر ہوئے ہیں.انہوں نے کہا کہ مجھے چین کی ترقی اور مضبوط معیشت دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ اس  نمائش میں شرکت سے ہم چین میں ہونے والی اس بہترین ترقی اور چینی معیشت کی ترقی کا راز جان سکے ہیں۔یہ کسی کرشمے سے کم نہیں ہے. پاکستان چین کے اس ترقیاتی سفر اور تجربے سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی  کہ چین اور پاکستان کے درمیان وسیع پیمانے پر تعاون کو فروغ دے کر باہمی مفادات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

شیئر

Related stories