عالمی ترقی و خوشحالی میں چین کے اصلاحات و کھلے پن کا کردار

2018-11-26 16:43:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں سال چین میں اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔چینی اور غیرملکی تھنک ٹینک اور کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے حال ہی میں بیجنگ میں کہا کہ اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ سے نہ صرف چین کی قوت میںجامع انداز میںنمایاں طور پر اضا فہ ہواہےاور عوامکامعیارزندگی بہتر ہواہےبلکہ عالمی ترقی و خوشحالیمیں بھی چین نےاپنا کردار ادا کیا ہے۔
چینی حکومت نےکئی مرتبہ مستقبلمیں اصلاحات و کھلے پن کے معیار کوبلند کرنے کا اعادہ کیا ہے۔چین کی ریاستی کونسل کے مطالعہ مرکز کے نائب سربراہ ما جیان ٹانگ نے کہا کہ مستقبل میں حکومت کو اپنا کردارتبدیل کرکے وسائل مختص کرنےکےعمل میں مارکیٹ کے فیصلہ کن کردار کے لئے سازگار ماحول بنانا چا ہئیے اور کھلے پن کو توسیع دینی چا ہئے۔
رواں سالکے دورانچین نے کھلے پنکی توسیع کیلئےسلسلہ وار نئے اقدامات اختیار کئے ہیں، جن میں کاروبارکے ماحول کوبہتر بنانا اورروزمرہ اشیا کے ٹیرف کو کم کرنےسمیتکئی اقدامات شامل ہیں۔


شیئر

Related stories