چین اور امریکہ کے صنعتی و تجارتی حلقوں کے رہنماؤں اور سابق اعلی رہنماؤں کے مابین بات چیت کا انعقاد

2018-12-05 15:24:32
Comment
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 چین اور امریکہ کے صنعتی و تجارتی حلقوں کے رہنماؤں اور سابق اعلی رہنماؤں کے مابین بات چیت کا انعقاد

 چین اور امریکہ کے صنعتی و تجارتی حلقوں کے رہنماؤں اور سابق اعلی رہنماؤں کے مابین بات چیت کا انعقاد


چین اور امریکہ کے صنعتی و تجارتی حلقوں کے رہنماؤں اور سابق اعلی رہنماؤں کے مابینگیارہویں بات چیت چاردسمبر کو امریکہ کے شہر واشنگٹن میں منعقد ہوئی ۔ چینی و امریکی صدور کی ملاقات کے بعد چین کی جانب سے امریکہ کا دورہ کرنے والا یہ پہلا وفد ہے جو کہ چینی صنعتی و تجارتی حلقوں کے رہنماؤں ، سابق اعلی سرکاری رہنماؤں اور تھنک ٹینک کے دانشوروں پر مشتمل ہے ۔
بات چیت میں اجلاس کے شرکا نے متفقہ طور پر اس خیال کا اظہارکیا کہ ارجنٹائن میں ہونے والی دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات نے مستقبل کے لیےچین امریکہ تعلقات کے فروغ کی سمتکا تعین کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہخوشگوار اور مستحکم چین ،امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات ،دونوں ممالک اور پوری دنیا کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں ۔ دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانادونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ خواہش ہے ۔ تعاون، چین اور امریکہ کا واحد اوردرست انتخاب ہے ۔بات چیت میں فریقین نے دوستانہ ماحول میں موجودہ مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تعمیری نوعیت کی تجاویز پیش کیں ۔

 چین اور امریکہ کے صنعتی و تجارتی حلقوں کے رہنماؤں اور سابق اعلی رہنماؤں کے مابین بات چیت کا انعقاد

 چین اور امریکہ کے صنعتی و تجارتی حلقوں کے رہنماؤں اور سابق اعلی رہنماؤں کے مابین بات چیت کا انعقاد


شیئر

Related stories