چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی پرتگال کے وزیراعظم اور کانگریس کے اسپیکر سے ملاقات

2018-12-06 11:38:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی پرتگال کے وزیراعظم اور کانگریس کے اسپیکر سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی پرتگال کے وزیراعظم اور کانگریس کے اسپیکر سے ملاقات

پانچ تاریخ کو پرتگالی کے وزیراعظم انتونیو کوسٹانے چین کے صدر مملکت شی حن پھنگ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت چین-پرتگال تعلقات تاریخ کےبہتریندور میں داخل ہورہے ہیں۔چین پرتگال کے ساتھ مل کردونوں ممالک کے جامع اسٹرٹیجک شراکت داری کےتعلقات کوآگےبڑھانا چاہتا ہے۔
جناب شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے مرحلے میں فریقین کو مختلف سطحوں کے تبادلوں کو فروغ دے کر چین-پرتگال کے زیرتعمیر "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کے زیادہ ثمرات کے حصول کے لئے کوشش کرنی چاہیئے، مالیات، سرمایہ کاری اور نئی توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینی چاہیئے اور عالمی امورپر تعاون کو مضبوط بنا کر تجارتی تحفظ پسندی اور یک طرفہ پسندی کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیئے۔
پرتگال کے وزیراعظم انتونیو کوسٹانے کہا کہ پرتگالکھلےپن، تعاون اورآزاد تجارت کی پالیسی پر قا ئم ہے اوردی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں مثبت طور پر شرکت کرنا چاہتا ہے ۔پرتگال چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی پرتگال کے وزیراعظم اور کانگریس کے اسپیکر سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی پرتگال کے وزیراعظم اور کانگریس کے اسپیکر سے ملاقات

اسی روز پرتگال کے کانگریس کےسپیکرایڈورڈ فریرو روڈریجز نے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سے ملاقات کی۔جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے تعاون کی حمایت کرتا ہے ۔فریقین کوباہمیصلاح ومشاورت کو مضبوط بنا کر مشترکہ مفادات کاتحفظ کرنا چاہیئے اور دنیا کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے خدمات سرانجام دینی چاہیئے۔
پرتگال کے اسپیکر نے کہا کہ پرتگال دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو کی حمایت کرتا ہے۔ پرتگال کی پارلیمنٹ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کوشش کرے گی اور چین کے قانون ساز ادارے کے ساتھ مل کر تبادلوں کو آگے بڑھائے گی۔

شیئر

Related stories