​چین-امریکہ کاروباری رہنماؤں اور سابق سینئر حکام کے گیارہویں راؤنڈ کی بات چیت کے بعد مشترکہ بیان کا اجرا

2018-12-06 11:40:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین-امریکہ کاروباری رہنماؤں اور سابق سینئر حکام کے گیارہویں راؤنڈ کی بات چیت کے بعد مشترکہ بیان کا اجرا

چین-امریکہ کاروباری رہنماؤں اور سابق سینئر حکام کے گیارہویں راؤنڈ کی بات چیت کے بعد مشترکہ بیان کا اجرا

چین-امریکہ کاروباری رہنماؤں اور سابق سینئر حکام کے گیارہویں راؤنڈ کی بات چیت چار تاریخ کو واشنگٹن میں معنقد ہوئی۔بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔
بیان میں تجویز پیش کی گئی کہ چین اور امریکہ کے اقتصادی اور کاروباری تعلقات کو جلد از جلد معمول پر واپس لانے کی کوشش کی جائے۔مذاکراتکےشرکاءنے واضح کیا کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات اب بھی چین-امریکہ تعلقات کی بنیاد ہیں اور یہ تعلقات دونوں ملکوںاور عالمی معیشت کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے بہت اہم ہیں.دونوں فریقوںنے دونوں حکومتوں پر زور دیا کہ معاشی تعلقات میں باہمی اعتمادکی بحالی کیلئے بروقت، بڑے اورٹھوس اقدامات اختیارکیے جائیں. دونوں اطراف نے اتفاق کیا کہ دونوں حکومتوں کے درمیان واضح اور باقاعدہ تبادلے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اشد ضروری ہیں۔
بیان میں دونوں ملکوں کی حکومتوں سے اپیل کی گئی کہاپنی منڈیوں اورمعیشت کو وسیع پیمانے پر کھول دیا جائے ، تحفظ پسندی کی مخالفت کی جائےاور عالمی سطح پرآزاد اور منصفانہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے زیادہسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے۔


شیئر

Related stories