دنیا میں باہمی مفادات اور جیت -جیت کے حصول کے لئے روشنی کی نئی کرن ، سی آر آئی کا تبصرہ

2018-12-06 16:50:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ یورپی اور لاطینی امریکہ کےچار ممالک کے دورے اورجی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کے بعد چھدسمبر کو بیجنگ واپس پہنچ گئے ہیں ۔ پرتگال میں چینی صدر نے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دورہ نو دنوں تک جاری رہاجس کے دوران انہوں نے تقریباً سترتقریبات میں شرکت کی ۔ دورے کے دوران انہوں نے دیکھا ہے کہ مختلف ممالک کے عوام عالمی امن ، استحکام ، ترقی و خوشحالی اور پرسکون زندگی کیبھرپور خواہش رکھتے ہیں۔ صدر نے کہاکہ دنیا میں مختلف مسائل اور مشکلات کی موجودگی کے باوجود چین باہمی احترام ، مساوی مشاورت ، پرامن ترقی ، تعاون اور جیت - جیت کے اصول کے مطابق دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کرےگا ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین یورپ کی یکجہتی کے عمل کی حمایت کرتا ہے ۔ حالیہ پیش کردہ مشترکہ بیانات میں چین ،اسپین اور پرتگال نے واضح طور پر یہ خیال ظاہر کیا کہ وہ سب دی بیلٹ اینڈ روڈانیشیٹوکو آگے بڑھانے پر تیار ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈانیشیٹو اس وقت عالمی سطح پر تعاون ، انٹرکننیکشن اور مقامی خوشحالی کے قیام کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔

شیئر

Related stories