"اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد کے چالیس سالوں میں چین میں انسانی حقوق کے نصب العین کی ترقی "کے نام سے وائٹ پیپر کا اجراء

2018-12-12 16:46:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی ریاستی کونسل کے نیوز دفتر نے بارہ تاریخ کو "اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد کے چالیس سالوں میں چین میں انسانی حقوق کے نصب العین کی ترقی "کے نامسے وائٹ پیپر کا اجراء کیا ۔
وائٹ پیپر میں پیش لفظ، انسانی حقوقکے احترام اور تحفظ کے تحتطرز حکمرانی کے اصول کا قیام، زندگی کے حق اور ترقی کے حق کی ضمانت کے معیار کو نمایاں طور پر بلند کرنا، مختلف انسانی حقوق کی جامع ترقی پر موثر طور پر عملدرآمد کرنا، خصوصی حلقوں کے افراد کے حقوق کو نمایاں طور پر بہتر بنانا، انسانی حقوق سے متعلق قانون کی تعمیر کو جامع طور پر مضبوط بنانا، مختلف ممالک کے انسانی حقوق کے نصب العین کی مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانا، انسانی حقوق سے متعلق گلوبل گورنس میں مثبت طور پر شمولیت ، قومی صورتحال پر مبنی انسانی حقوق کے ترقیاتی راستے پر گامزن رہنا اور دیباچے سمیت دیگر حصے شامل ہیں۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ سن دو ہزار اٹھارہ چین میں اصلاحات اور کھلے پنکی پالیسی پر عملدرآمد کا چالیسواں سال ہے۔اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسینئے عہد میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام کا نیا اور عظیم انقلاب ہے اور موجودہ چین کی قسمت کا فیصلہ کن اقدام ہے۔ اصلاحات اور کھلے پن سے سماجی پیداواری قوت کو انتہائی طور پر آزادانہفروغ دیا گیا ہے، چینی خصوصیا ت کے حامل سوشلسٹ راستے کو کھولا گیا ہے اور چین کے انسانی حقوق کے نصب العین کی ترقی کے نئے باب کا آغاز دیا گیا ہے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ چالیس سالوں میں چینکے تاریخی تجربات کاخلاصہ پیش کیا گیا ہےاور انسانی تہذیب کی ترقی کے نتائج کا جائزہ لیا گیا ہے۔چالیس سالوں میں چین نے انسانی حقوق کے حوالے سے تبادلوں اور تعاون کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے، عالمی انسانی حقوق کی ذمہ داری قبول کی ہے، عالمی انسانی حقوق کے امور میں جامع طور پر حصہ لیا ہے، انسانی حقوق کے گلوبل انتظامی نظام کی اصلاحات کو مثبت طور پر آگے بڑھایا گیاہے۔چین انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر گامزن رہا ہے اور عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کی ترقی کے فروغ کے لیے مسلسل نئی خدمات سرانجام دی ہیں۔

شیئر

Related stories