چین میں انسانی حقوق کے تحفظ میں تصورات کی جدت کے ساتھ ساتھ حقیقت پسندانہ اقدامات بھی ہو رہے ہیں،سی آر آئی کا تبصرہ
چینی حکومت نے بارہ تاریخ کو اصلاحات و کھلے پن پر عمل درآمد کے چالیس سال میں چین میں انسانی حقوق کے نصب العین کی ترقی کے حوالے سے وائٹ پیپر کا اجراکیا ۔اس پر سی آر آئی نے ایک تبصرہ شائع کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین کی انسانی حقوق کی ترقی میں تصورات کی جدت اور حقیقت پسندانہ سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
انسانی حقوق کے حوالے سے چین کے تصورات کے بارے میں گزشتہ روز چینی صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ عوام کی خوشحال زندگی ہی سب سے بڑا انسانی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی صورتحال کے مطابق انسانی حقوق کا تحفظ کیا ہے اور عوام کو مرکزی اہمیت دینے والا انسانی حقوق کا تصور پیش کیا ہے۔
چین میں انسانی حقوق کی ترقی میں نہ صرف تصورات ہیں بلکہ موثر اقدامات بھی اختیار کیے جا رہے ہیں۔چالیس برسوں میں انسانی حقوق سے متعلق تصورات کو آئیناورقومی ترقیاتی اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں بھی شامل کیا گیا ہے۔غربت کے خاتمے میں چین کی حاصل کردہ کامیابیاں دنیا میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بھی ایک بہت اہم خدمت ہے۔عوام کے زندہ رہنے اور ترقی کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ کام کرنے ،سماجی ضمانت ،تعلیم،انتخابات ،مذہبی آزادی کے حوالے سے حقوق کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔مزید یہ کہ چین انسانی حقوق کے تحفظ میں دنیا کے نصب العین کے لیے بھی اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے۔