چینی صدر شی جن پھنگ اور ایکواڈور کے صدر کی ملاقات

2018-12-12 19:40:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ اور ایکواڈور کے صدر کی ملاقات

بارہ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر ایکواڈور کے صدر لینن مورینو گاریس چین کے سرکاری دورے پربیجنگ پہنچے ۔ چینی صدر کی جانب سے معزز مہمان کے استقبال کے لیے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے بعددونوں صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ سن دو ہزار سولہ میں انہوں نے ایکواڈور کا سرکاری دورہ کیا تھا۔اس دوران دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹرٹیجک ساتھی کے تعلقات قائم ہوئے تھے۔ جس سے چین اور ایکواڈور کے تعلقات کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا تھا۔ شی جن پھنگ نے صدر مورینو کی تعریف کرتے ہوئے کہ کہا کہ انہوں نے چین اور اور ایکواڈور کو دوستی کے راستے پر گامزن رکھا۔جس کو میں سراہتا ہوں۔دونوں ممالک کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینا دونوں ممالک اور دونوں ممالک کےعوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے اور امن ،ترقی ،تعاون اور باہمی مفادات کے زمانی رجحان سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کو اعلی سطح اور مختلف شعبوں کے میل جول کو مضبوط بنانا چاہیئے، حکمت عملی سے متعلق رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیئے، طرز حکمرانی کے تجربات کےحوالےتبادلوں میں اضافہ کرنا چاہیئے، ایک دوسرے کے ترقیاتی راستے کی حمایت میں اضافہ کرنا چاہیئے اور فریقین کےمرکزی مفادات اور دلچسپی کے مسائل پر ایک دوسرے کی مسلسل حمایت کرنی چاہیئے۔ چین ایکواڈور کے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

شیئر

Related stories