چینی صدر کی دو ہزار اٹھارہ کے چھونگ ڈو بین الاقوامی فورم میں شریک غیرملکی مہمانوں سے ملاقات

2018-12-12 19:40:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو بیجنگ میں دو ہزار اٹھارہ کے چھونگ ڈوبین الاقوامی فورم میں شریک غیرملکی مہمانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر جناب شی نے اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی پر عمل درآمد کے چالیس برسوں میں چین کے حاصل کردہ ثمرات اور کھلے پن کے نئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے چین اور دنیا کے تعلقات کی وضاحت بھی کی۔
جناب شی نے نشاندہی کی کہ چالیس برسوں میں چینی عوام کی زندگی کو بڑا بہتر بنایا گیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ چین میں اصلاحات و کھلے پن میں عام عوامکو مرکزی اہمیت دی جاتی ہے۔نئے عہد میں چینی معیشت تیزرفتار ترقی سے اعلی معیار کی ترقی کی جانبمنتقل ہو رہی ہے۔مزید متوازن اور مکمل ترقی کے لیے اصلاحات و کھلے پن کو مزید فروغ دیا جانا ہے۔
جناب شی نے امید ظاہر کی کہ مختلف ممالک دی بیلٹ اینڈ روڈ میں شامل ہوں گےکیونکہدی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیردنیا کے عوام کے لیے مزید مفادات لائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل چینی عوام اور عالمی عوام کے مفادات میں ہے۔
چینی صدر نے نشاندہی کی کہ اگلے چالیس برسوں میںچین مزید ثمرات حاصل کرے گا۔مختلف ممالک کو مزید خوبصورت مستقبل کے لیے مل جلکر کوشش کرنی چاہیئے۔

شیئر

Related stories