اس وقت پوری دنیا کینیڈا کی طرف دیکھ رہی ہے : سی آر آئی کا تبصرہ

2018-12-13 10:25:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گیارہدسمبر کو کینیڈا کے صوبےبرطانوی کولمبیا کی ہائی کورٹ نے چینی کمپنی ہوا وے کی سی ایف او منگ ووان جو کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ضمانت کی مجموعی رقمدس ملین ڈالرہے جس میں جائیداد اور نقدیدونوں شامل ہیں اس کے ساتھ ہی پانچ ضامن بھی ہیں.
یاد رہے کہ سن دو ہزار آٹھمیں ہوا وے کمپنی کینیڈا میں متعارف ہوئی ۔ کینیڈا کے میڈیا اداروں کے مطابق ہوا وے کا کینیڈا میںخلاف قانون کام کاکوئی ریکارڈنہیں ہےبلکہ ہوا وے نے تو کینیڈا کے شہروں اوٹاوا، ٹورنٹو اور واٹر لو میں اپنے تحقیقاتی مراکز قائمکیے ہوئےہیںجس سے کینیڈا میں روز گار کےپانچ سو مواقعمہیا کیے گئے ہیں۔
درحقیقت کینیڈا کے موجودہ اقدامات سے چین اور کینیڈا کے تعلقات کو نقصان پہنچا ہے ۔ کینیڈا کی جانب سے چین کے لئے برآمدات اور چینی سیاحوں کی کینیڈا میں دلچسپی کم ہونے کا خدشہ ہے ۔ایک عرصے سے چند مغربی ممالک ہوا وے کمپنی کے ساتھمعاندانہ رویہ اختیار کیے ہوئے تھے تاہم کسی نے بھی ہوا وے کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ۔ کینیڈاپراس بارے میں سبکچھ واضح ہے ۔
گزشتہ روز بڑی تعداد میں اہم بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں منگ ووان جو کو حراست میں لیے جانے کے واقعے کو چند ممالک کی جانب سے ہوا وے کمپنی اور جدیدچینیٹیکنالوجی کی ترقی میں رخنہ اندازی کی ایک کوشش قرار دیا ۔استمام معاملے میں کینیڈا نے اپنے اقتدار اعلی اور چین - کینیڈا تعلقات کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ کے کہنے پر یہ سب کچھ کیاجسکےتناظر میں چین کو دونوں ممالک کے تعلقات اور کثیرالطرفہ بین الاقوامی نظام انصاف کے تحفظ کے لحاظ سے بھی یقیناً کینیڈا کے ساتھ جوابی اقدامات اختیار کرناہوں گے ۔
منگ ووان جو معاملے سے چین- کینیڈا تعلقات کو زیادہ نقصان سے بچانے اور ایک آزاد تجارتی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کینیڈا کوفوری طور پر اپنی غلطی کو سدھار لینا چاہیے ۔ منگ ووان جو کورہا کرنے کا فیصلہ ایک دانش مندانہاقدام ہے۔اس وقت پوری دنیا کینیڈا کی طرف دیکھ رہی ہے ۔

شیئر

Related stories