چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد کے چالیس سال کی مناسبت سے تقریب

2018-12-18 10:53:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد کے چالیس سال کی مناسبت سے تقریب

چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد کے چالیس سال کی مناسبت سے تقریب

اٹھارہ تاریخ کی صبح چینمیں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد کے چالیس سال کی مناسبت سےایک اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت اور اس موقع پر انہوں نے ایک نہایت اہم خطاب بھی کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اٹھارہ دسمبر سن انیس سو اٹھہتر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی گیارہویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں اقتصادی تعمیر کو مرکز بناتے ہوئےاصلاحات اور کھلے پن کی پالیسیپر عملدرآمد کا تاریخی فیصلہ کیا گیا۔
چالیس سالوںسے چین کی مجموعی قومی طاقت نمایاں طور بڑھ رہیہے۔عوام کی فی کس آمدنی میں بائیس اعشاریہ آٹھ گنا کا اضافہ ہوا ہے۔ غریب آبادی میں چوہتر کروڑ کی کمی آئی ہے۔ دنیا کی اقتصادی ترقی میں چین کی شراکت کی شرحکئ سال میںتیس فیصد سے زیادہ رہیہے۔ اس وقت چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ،سب سے بڑی صنعتی قوت، اشیاء کا سب سے بڑاتجارتی ملکاور سب سےزیادہ غیر ملکی زرمبادلہ کا حامل ملکبنچکا ہے۔

شیئر

Related stories