یورپی رائےعامہ کی چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی تقریر کوخراج تجسین
یورپی رائےعامہ کی چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی تقریر کوخراج تجسین
اصلاحات و کھلی پالیسی کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ منانے کی کانفرنس میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی تقریر پریورپی رائے عامہ کی جانب سے تعریف و توصیف کا سلسلہ جاری ہے۔کئی انٹرویوز میں بتایا گیاکہچینی صدر نے چین میں اصلاحات و کھلی پالیسی کے نفاذ کے بعد حاصل کردہ کامیابیوں کو خو ب واضح کیا ہے۔ساری دنیا چین کی ترقی سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔چین کے اصلاحات اور کھلے پن پر قائم رہنے سے عالمی اقتصادی ترقی کو بڑی قوت مل رہی ہے۔
نیدرلینڈز کی لیڈین یونیورسٹی میں مطالعہ چین کے ماہر محمدباکر فارو نے جناب شی جن پھنگ کی جانب سے اپنی تقریر میں پیش کردہنکتے "ترقی پر قائم رہنے " کے ساتھاتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں گزشتہ چالیس سالوں میں چین نے مسلسل ترقی کو ترجیج دی ہے اورچین کی اس ترقی سے ساری دنیا فاعدہ اٹھارہی ہے۔
چین کے لئے یورپی یونین کے سابق سفیر کلاز ایبرمان نے کہا کہ چین اصلاحات اور کھلے پن کے ذریعے اپنے حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کا جائزہ لینے کے بعدہم چین کے مستقبل سے بھی توقعات رکھتے ہیں۔
جناب شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں کھلے پن کے فروغ کا ذکر بھی کیا۔نیدرلینڈز میں یرموس یونیورسٹی روٹرڈیم
کی پروفیسر جانگ ینگ نے اس حوالے سے کہا کہ تجارتی تحفظ پسندی کی بحالی کے پیش نظر چینی رہنما نے کھلے پن کے فروغ پر زور دیا ہے۔ان کیقیادت سے عالمی معیشت کیترقی کو بھیمثبت قوت مل سکتی ہےجویورپی ممالک سمیت عالمی برادری کے لئے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔