چھانگ عہ فور کی چاند پر تصویر کشی

2019-01-11 11:03:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھانگ عہ فور کی چاند پر تصویر کشی

چھانگ عہ فور کی چاند پر تصویر کشی

چین کے خلائی تحقیقی مشن چھانگ عہ فور نے چاند سے پینوراما تصاویر ارسال کی ہیں۔ چین کا خلائی مشن چاند کے تاریک حصے پر لینڈنگ کے بعد سےاپنے کنٹرول روم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔
چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے جمعے کے روز چھانگ عہ کی جانب سے ارسال کی گئی 360 ڈگری زاویے پر کھینچی گئی مسلسل تصاویر جاری کیں۔ یہ تصاویر چاند گاڑی پر نصب ایک جدید ترین کیمرے کی مدد سے اتاری گئی ہیں۔
ان تصاویر کو زمین سے چار لاکھ پچپن ہزار کلومیٹر کی دوری پر موجود جدید ترین سیٹیلائیٹ چوئے چیاو کی مدد سے ارسال کیا گیا ہے۔
چین کے خلائی تحقیقی ادارے کے مطابق سورج کی تیز شعاعوں کی وجہ سے اس جگہ کا درجہ حرارت 100 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا تھا تاہم چھانگ عہ فور مشن سے منسلک سیٹلائیٹ اور یوتو روبوٹک گاڑی بہترین انداز میں اپنا مطلوبہ کام کر رہےہیں۔


شیئر

Related stories