معاشی نظام کو بہتر بنانے کے لئے جامع مالیاتی پالیسی کا نفاذ

2019-01-11 11:19:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

معاشی نظام کو بہتر بنانے کے لئے جامع مالیاتی پالیسی کا نفاذ

معاشی نظام کو بہتر بنانے کے لئے جامع مالیاتی پالیسی کا نفاذ

چین کے مرکزی بینک "چائنا پیپلز بینک" کے صدر ای گانگ نے گزشتہ روز مرکزی اقتصادی ورکنگ اجلاس میں طے شدہ اقدامات پر عمل درآمد کی مناسبت سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ " چائنا پیپلز بینک" کرنسی کی مستحکم پالیسی جاری رکھے گا اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں اپنی استعداد کار کے فروغ کے لئے کوشش کرے گا۔
ای گانگ نے کہا کہ اس وقت چین کا اقتصادی و مالیاتی نظام فعال اور مستحکم ہے ۔ تاہم اس کے سامنے غیر یقینی عناصر بھی بدستور موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی سائڈ کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے مالیاتی خطرات کا انسداد " چائنا پیپلز بینک" کا بنیادی فریضہ ہے ۔ تاکہ ترقی کے فروغ اور اس حوالے سے درپیش خطرات کی روک تھام میں توازن برقرار رکھا جا سکے اور حقیقی کاروباری اداروں کی مالیاتی حمایت کی جائے۔


شیئر

Related stories