معاشی نظام کی بہتری کے لئے جامع مالیاتی پالیسی کا نفاذ

2019-01-11 17:06:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

معاشی نظام کی بہتری کے لئے جامع مالیاتی پالیسی کا نفاذ

معاشی نظام کی بہتری کے لئے جامع مالیاتی پالیسی کا نفاذ

چین کے مرکزی بینک "چائنا پیپلز بینک" کے صدر ای گانگ نے گزشتہ روز مرکزی اقتصادی ورکنگ اجلاس میں طے شدہ اقدامات پر عمل درآمد کی مناسبت سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ " چائنا پیپلز بینک" کرنسی کو مستحکم کرنے کی پالیسی جاری رکھے گا اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں اپنی استعداد کار بڑھانے کے لئے کوشش کرتا رہے گا۔

ای گانگ نے کہا کہ اس وقت چین کا اقتصادی و مالیاتی نظام فعال اور مستحکم ہے ۔ تاہم اس کے سامنے بدستورغیر یقینی عناصر بھی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی سائڈ کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے مالیاتی خطرات پر قابو پانا " چائنا پیپلز بینک" کی بنیاد ی زمہ داری ہے ۔اپنی زمہ داری نبھاتے ہوئے چائنا پیپلز بینک ترقی کے فروغ اور اس حوالے سے درپیش خطرات کی روک تھام میں توازن برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ حقیقی کاروباری اداروں کی مالی حمایت کو یقینی بنایا جائے۔

نئے سال کے آغاز میں،مرکزی بینک نے اعلان کیا ہےکہ پندرہ جنوری سے ذخیرہ ریزرو تناسب میں ایک فیصد کے پوائنٹس کی کمی کی جائیگی جس کے نتیجے میں منڈی میں پندرہ کھرب یوان کی رقوم جاری ہوجائیں گی . اس کے علاوہ، جنوری کے آخر میں پہلی دفعہ ہدف بخش درمیانی مدت کے قرض کی سہولت (TMLF) کے آپریشن کو لاگو کیا جائے گا. ای گانگ نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں مالی منڈی کی لیکوئڈٹی اورمستحکم سود کی شرح کو برقرار رکھا جائے گا اور قرضوں میں موزون اضافہ ہوتا رہے گا۔

ای گانگ نے مزید کہا کہ مستقبل میں مرکزی بینک بانڈز، کریڈٹ، اورایکوئٹی سمیت کئی دیگر پہلووں سے نجی اداروں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی و کاروباری اداروں کی حمایت میں اضافہ کریگا ۔


شیئر

Related stories