مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کھلے پن کو وسعت دی جائے گی

2019-01-11 17:07:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کھلے پن کو وسعت دی جائے گی

مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کھلے پن کو وسعت دی جائے گی

چین کی وزیر صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میا ؤ وی نے حال ہی میں بیجنگ میں کہا کہ چین مینوفیکچرنگ کیلئے ترقیاتی ماحول کو بہتر بنائے گا، ٹیکس کو کم کرے گا اور کھلے پن کو وسعت دے گا تاکہ مینوفیکچرنگ کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اقتصادی امور سے وابستہ اجلاس میں طے شدہ سات اہم اہداف میں مینوفیکچرنگ کے اعلی معیار کی ترقی کا فروغ بھی شامل ہے۔اجلاس میں جدید مینوفیکچرنگ اور جدید خدمات کے شعبے کے میل جول کو آگے بڑھانے کے احکامات دیے گئے اور ملک میں مینوفیکچرنگ کے معیار اور صلاحیت کو مضبوط بنانے کا کہا گیا۔میاؤ وی نے کہا کہ چین کے پاس بڑی منڈی ، مکمل صنعتی ڈھانچہ، بڑھتی ہوئی تخلیقی صلاحیت، بہتر بنیادی تنصیبات اور کاروباری ماحول موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کے پاس پیچیدہ بیرونی ماحول کے چیلجز سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

میاؤ وی نے مزید کہا کہ کاروباری اداروں کوسازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے چینی حکومت رواں سال کے دوران مینوفیکچرنگ کی ترقیاتی ماحول کو بہتر بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موبائل مواصلات کی بنیادی تنصیبات چین کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، اور فائیو جی ڈیجٹل معیشت اور مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے نئی قوت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اندازے کے مطابق رواں سال کی دوسری ششماہی میں فائیو جی موبائل فون اورفائیو جی ٹیکنالوجی سے منافع آنا شروع ہوجائے گا۔


شیئر

Related stories